جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

ناریل کے تیل کے پانچ حیرت انگیز فوائد

datetime 6  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ناریل کا تیل صرف بالوں کے لیے ہی نہیں بلکہ جلد، دانت اور پاو¿ں سمیت ہونٹوں کی خوبصورتی کے لیے بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔
ناریل کے تیل کے عام فوائد سے ہم سب ا?گاہ ہیں جن میں بالوں کا بڑھنا اور گرتے ہوئے بالوں کو روکنا شامل ہے لیکن ناریل کاتیل صرف بالوں کی خوبصورتی کے لیے ہی نہیں استعمال ہوتا بلکہ اس کے علاوہ جلد، دانتوں، پاو¿ں اور ہونٹوں کی خوبصورتی کے لیے بھی اس کا استعمال کیا جاتاہے۔ ناریل کے تیل کے وہ اہم فوائد ا?پ کو بتائے جارہے ہیں جن کے بارے میں یقیناً ا?پ نے کبھی نہیں سنا ہوگا۔
خوبصورت جلد کے لیے؛
ہر خاتون چاہتی ہے کہ اس کی جلد نرم ، ملائم اور نازک ہو اور اس کے لیے گھریلو ٹوٹکوں سمیت طرح طرح کے جتن کیے جاتے ہیں لیکن اگر ناریل کے تیل میں چینی کو ملاکر روزانہ چہرے پر لگایا جائے اس سے نہ صرف جلد پر موجود مردہ خلیوں کا باا?سانی خاتمہ ہوجاتا ہے بلکہ اس ٹوٹکے کا باقاعدہ استعمال جلد کو صاف اور نرم کرتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ناریل کے تیل کو نمک کے ساتھ ملاکر جلد پر لگایا جائے تو اس سے جلد کے انفیکشن سمیت چہرے پر نکلنے والے دانوں سے بھی نجات ممکن ہے۔
دانتوں کی صفائی کے لیے ؛
بہت سے لوگ اپنے خراب دانتوں اور ان پر پیلاہٹ کی وجہ سے بے حد پریشان نظرا?تے ہیں اور اس سے چھٹکارا حاصل کرنے لیے مہنگے سے مہنگا ٹوتھ پیسٹ استعمال کرتے ہیں لہٰذا اگر پیلے دانتوں سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ناریل کے تیل کے ساتھ نمک کو ملاکر دانتوں پر 3 سے 4 منٹ تک لگانے سے دانت نہ صرف مضبوط ہوتے ہیں بلکہ موتی کی طرح چمک بھی جاتے ہیں۔
لمبے اور خوبصورت بالوں کے لیے؛
یہ تو سب جانتے ہیں کہ تیل کا استعمال بالوں کے لیے مفید ہے لیکن شاید یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ ناریل کا تیل لیموں کے جوس کے ساتھ ملاکر استعمال کرنے سے خشکی کا خاتمہ ہوجاتا ہے اس کے علاوہ اس مفید ٹوٹ کے سے بال خوبصورت اور گھنے بھی ہوجاتے ہیں۔
پھٹی ہوئی ایڑھیوں کے لیے؛
سردیوں میں ایڑھیاں پھٹنے سے پاو¿ں کی ساری خوبصورتی خراب ہوجاتی ہے اور پاو¿ں بدنما دکھنا شروع ہوجاتے ہیں لہٰذا اس سے بچنے کے لیے روزانہ رات میں سونے سے پہلے ناریل کے تیل سے پاو¿ں کی مالش کریں اور موزے پہن کر سوجائیں صرف اس ٹوٹکے سے ایک ہفتے کے ا?پ کی پھٹی ہوئی ایڑھیاں ٹھیک ہوجائیں گی۔
خوبصورت ہونٹوں کے لیے؛
بہت کم لوگ اس بات کو جانتے ہیں کہ ناریل کا تیل ہونٹوں کو خوبصورت بنانے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے کیونکہ اس کے روزانہ استعمال سے ہونٹ نہ صرف نرم ملائم ہوجاتے ہیں بلکہ مسلسل استعمال سے ہونٹوں کی رنگت بھی گلابی ہوجاتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…