پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

مری جانے والوں کیلئے خوشخبری

datetime 6  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے گورنمنٹ ہاو¿س مری میں اجلاس کی صدارت کے دوران متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ سیاحوں کی سہولت کیلئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھائیں، مقامی آبادی کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، فن اور فنکار کی حکومت سرپرستی کرے گی جبکہ مستحق فنکاروں کو وظیفہ بھی دیا جائے گا۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ پنڈی کار کیبل پراجیکٹ کا فزیبلٹی ورک جلد مکمل کیا جائے۔ واضح رہے کہ یہ چار کلو میٹرز کا کیبل پروجیکٹ ہے جو کہ بستال موڑ سے پنڈی پوائنٹ تک مسافروں کو پندرہ منٹ میں پہنچائے گا، ایک کیبل کار میں دس افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی جس کی وجہ سے رو ڈ کے ذریعے پینتالیس منٹ کے فاصلہ صرف پندرہ منٹ میں طے کیاجاسکے گا ، رش کی صورت میں یہی پینتالیس منٹ کا فاصلہ گھنٹوں پر محیط ہوجاتاہے اس پروجیکٹ سے مری آنے والے سیاحوں کو زبردست تفریح کے ساتھ ساتھ ٹریفک میں پھنسنے سے بھی نجات مل جائے گی،اجلاس میں مری سے متعلقہ مختلف ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا اور وزیر اعظم کو مری کی خوبصورتی اور بحالی کیلئے بنائے گئے مختلف منصوبوں پر بریفنگ بھی دی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…