پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

شیخ رشید کے بیان نے حکومت کو مشکل میں ڈال دیا 

datetime 5  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
لاہور(نیوز ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ گاڑی میں ایک ساتھ بیٹھنے سے کوئی ایک پیج پر نہیں آجاتے ‘حکومتی وزراء نجکاری کیخلاف اپوزیشن کے احتجاج پر تیل ڈال رہے ہیں ‘(ن) لیگ اپنی ناکامیوں کی وجہ سے بدترین مسائل کا شکار ہو تی جا رہی ہے ‘ملک میں حقیقی جمہو ریت نہیں بلکہ حکمران بادشاہ سلامت کے انداز میں سیاست اور حکومت کر رہے ہیں‘حکمرانوں کی نظر میں مسائل کا حل طاقت کا استعمال اور بند و ق گولی ہے ۔ اپنے ایک انٹرویو میں عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کے معاملے میں اسحاق ڈار ‘پر ویزرشید سمیت دیگر لوگوں کے موقف میں کھلا تضاد ہے اور (ن) لیگ کی حکومت اب تک کے اپنے دور میں مکمل طور پر ناکام نظر آئی ہے جسکی وجہ سے عوام سمیت تمام طبقات حکمرانوں کے خلاف سڑکوں پر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے (ن) لیگ کی حکومت فی الحال اپنی آئینی مدت پوری کرتی نظر نہیں آرہی ہے کیونکہ (ن) لیگ کو اپوزیشن جماعتوں سے زیادہ اپنے سے خطرہ ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ حکمران اپوزیشن سے زیادہ خود اپنے دشمن ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اورنج لائن ٹرین اور پی آئی اے کی نجکاری جیسے مسائل حکمرانوں کی سیاست موت ثابت ہو سکتے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…