اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ذرائع کے مطابق چار فریقی اجلاس کے موقع پر آئی ایس آئی چیف جنرل رضوان اختر اور افغان انٹیلی جنس کے سربراہ مسعود اندرابی کے درمیان ون آن ملاقات میں بارڈر مینجمنٹ اور دہشتگردوں کی آمد و رفت روکنے کیلئے انٹیلی جنس تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ دونوں حکام نے اتفاق کیا کہ دہشتگردوں کو پاکستان اور افغانستان کی سرزمین ایک دوسرے کیخلاف استعمال نہیں کرنے دی جائے گی۔ اس سے پہلے افغانستان ، پاکستان ، امریکہ اور چین کے انٹیلی جنس اداروں کے اعلی حکام کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں افغان طالبان کے ساتھ امن عمل کی بحالی اور مذاکرات پر رضامند افغان طالبان دھڑوں سے متعلق معلومات کا تبادلہ کیا گیا۔