پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

پنجاب اسمبلی میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی قرارداد متفقہ طورپرمنظور

datetime 5  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک)پنجاب اسمبلی میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی قرارداد متفقہ طورپرمنظور کرلی گئی جس میں بھارت سے مقبوضہ وادی میں کشمیریوں پر ظلم بند کرنے اور قابض افواج کو نکالنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ پنجاب اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن کی جانب مشترکہ طور پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی قرارداد جمع کرائی گئی جو متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔ قرارداد کے متن کے مطابق پاکستان کشمیریوں کی ہر فورم پر حمایت جاری رکھے گا جب کہ قرارداد میں بھارت سے نہتے کشمیریوں پر ظلم بند کرنے اور مقبوضہ وادی سے اپنی قابض افواج کو نکالنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔قرارداد میں مزید مطالبہ کیا گیا کہ مقبوضہ کشمیر میں قراردادوں کی روشنی میں استصواب رائے کرایا جائے، قرارداد میں عالمی برادری سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ خطے میں امن کے قیام کو یقینی بنانے کیلیے بھارت پردباؤ ڈالا جائیجب کہ قرارداد میں پنجاب اسمبلی کی جانب سے کشمیریوں کو اپنی اخلاقی اور سیاسی حمایت کا یقین دلایا گیا ہے۔اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ میرے نزدیک کشمیر تقسیم ہند کا نا مکمل ایجنڈا ہے ، جنوبی ایشیا کے قومی اور انسانی وسائل سے بھرپور استفادے کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے، پاکستان اور بھارت کو جموں و کشمیرسمیت اپنے تمام تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل کرنا ہیں۔شہبازشریف نے کہا کہ پاکستانی قوم مقبوضہ کشمیرکے عوام کے ساتھ اپنی اخلاقی ، سفارتی اورسیاسی حمایت کے عزم کا اعادہ کرتی ہے جب کہ 5 فروری کشمیریوں کو حق خود ارادیت کے لیے غیرمتزلزل عزم کو خراج تحسین پیش کرنے کا حقیقی موقع فراہم کرتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…