پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

پی آئی اے میں اربوں روپے کے نقصان کے ذمہ دار ملازم نہیں ٗ خود حکومت ہے ٗشاہ محمود قریشی

datetime 5  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ حکومتی ناقص منصوبہ بندی نے پی آئی اے کو مفلوج کردیا ٗ پی آئی اے میں اربوں روپے کے نقصان کے ذمہ دار ملازم نہیں بلکہ خود حکومت ہے ٗ مسئلہ کشمیرکا واحد حل صرف مذاکرات ہیں ٗپاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ بناء کسی جماعتی وابستگی سے بالاترہوکر شانہ بشانہ کھڑی ہے۔گزشتہ روز تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پی آئی اے کو ختم کرکے (ن) لیگ کے ایک وزیرکی ائیرلائن کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے، حکومت نے غیر پیشہ وارانہ لوگ قومی ائیر لائن میں بھرتی کیے اور کمیشن کھائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی ناقص منصوبہ بندی نے پی آئی اے کو مفلوج کر دیا ٗ پی آئی اے میں اربوں روپے کے نقصان کے ذمہ دار ملازم نہیں بلکہ خود حکومت ہے ٗ پی آئی اے قومی ائیر لائن ہونے کے باوجود خسارے میں اور دیگر نجی ائرلائن منافع کما رہی ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کشمیرکے حوالے سے کہا کہ مسئلہ کشمیرکا واحد حل صرف مذاکرات ہیں ،پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ بناء کسی جماعتی وابستگی سے بالاترہوکران کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے حق کے لیے ماضی میں بھی ان کا ساتھ دیا اور اب بھی ساتھ دیں گے، جس طرح نہتے کشمیریوں کو بھارتی فوج روندتی ہے ہم کشمیریوں پر ہونے والے ان مظالم کی مذمت کرتے ہیں جب کہ بھارت کو یہ چیز باور ہو گئی ہے کہ فوج کشی سے کبھی دل نہیں جیتے جا سکتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…