پشاور (نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا میں محکمہ انسداد دہشتگردی سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزم شاہ حسین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ حکام کے مطابق دہشتگرد شاہ حسین کا تعلق نوشہرہ کے علاقے بدریشی سے ہے اور اسے دیر کے علاقے رباط خال سے گرفتار کیاگیا ۔حکام نے بتایا کہ ملزم نوشہرہ کے مختلف تعلیمی اداروں کو بموں سے اڑانے میںملوث تھا ۔ دہشتگرد کی گرفتاری پر صوبائی حکومت نے بیس لاکھ روپے انعام مقرر کیاتھا۔گرفتاری کے بعد شاہ حسین کا مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیاہے ۔