پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

ن لیگی رہنماء نے کالاباغ ڈیم کیلئے آوازبلندکردی

datetime 4  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدرآباد(نیوزڈیسک) نئے آبی ذخائر کی تعمیر سے ملک خوشحال ہوگا اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوگا، ڈیم بننے سے 36سومیگا واٹ بجلی پیدا ہوگی ۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر مملیکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے بدھ کے روز دورہ حیدرآباد کے دوران متحدہ کچی آبادیز فیڈریش آف پاکستان کے مرکزی چیئر مین سفیر امن صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی مرشدی کی زیر قیادت ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ، وفد میں عرفان قریشی منظور چانڈیو ، ریاض احمد ، جنید احمد و دیگر شامل تھے ،وفد نے وزیر مملکت کو ، وپڈا ، حیسکو ، Kالیکٹر ک ، پیپکو کی جانب سے صارفین کو غلط بلوں اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے ساتھ ساتھ سندھ کی کچی آبادیوں اور گوٹھوں کو بجلی کی فراہمی جیسے مسائل سے آگاہ کیا ، اس موقع پر عابد شیر علی نے کہا کہ حکومت سندھ کی ان کچی آبادیوں اور گوٹھوں کو فوری بجلی فراہم کررہی ہے جو ریگولائز ہوچکی ہیں انہوں نے کہا کہ سندھ کے 8000سے زائد گوٹھوں کو بجلی فراہم کرنے کے لئے فنڈز جاری کررہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ کالاباغ ڈیم اہم ضرورت ہے سندھ کی زمین بنجر ہورہی ہے اس کے لئے ڈیم ضروری ہے اور کالاباغ ڈیم کی مخالفت کرنے والے ملک کے ساتھ مخلص نہیں ہیں ، انہوں نے کہا کہ واپڈا کی ڈی ڈیکشن بلوں کی وصولی کے لئے نئی پالیسی کے مطابق ملک بھر میں 4کلوواٹ تک بجلی استعمال کرنے والے کمرشل اور گھر یلو صارفین سے ڈیڈیکشن بلوں کی وصولی نہیں ہوگی اور ایم ۔ٹی اسٹاف کے بغیر بجلی چوری کی چیکنگ کے لئے چھاپے نہیں مارے جائیں گے ، اور کوئی بھی ڈیڈیکشن بل صرف اقدامات کی بنیاد پر جاری نہ ہوں گے انہون نے کہا کہ سندھ کے سیاستدان ذاتی مفادات کی خاطر قومی اور عوامی مفادات کو منفی سیاست کی بھینٹ چڑھا کر اپنی دوکانداری چمکارہے ہیں جو سندھ کے عوام کے لئے لمحہ فکریہ ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…