لاہور(نیوزوڈیسک) الیکشن کمیشن نے پنجاب میں تین مراحل میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی شرح کے حوالے سے رپورٹ جاری کر دی،پنجاب میں ووٹنگ کی شرح60.75ریکارڈ کی گئی ہے،صوبائی دارالحکومت لاہور میںووٹرز کا ٹرن آﺅٹ صوبے بھر کی نسبت سب سے کم رہا جبکہ ضلع لیہ کے عوام نے سب سے زیادہ شرح میں ووٹ کاسٹ کئے ۔رپورٹ کے مطابق راولپنڈی مےں 52.45فیصد، اٹک 62.82،چکوال65.18،جہلم 58.11،سرگودھا59.78،خوشاب 64.23،میانوالی62.09،بھکر71.02،فیصل آباد61.44،جھنگ65.92،چنیوٹ 63.54،ٹو بہ ٹیک سنگھ65.54،گوجرانوالہ57.87،حافظ آباد64.31،گجرات56.19،منڈی بہاﺅ الدین61.36،سیالکوٹ60.37،نارروال61.92،لاہور44.25،شیخوپورہ60.03،ننکانہ صاحب 64.37، قصور68.74، ساہیوال62.94، پاکپتن64.80، اوکاڑہ66.71،ملتان59.39،لودھراں62.97،خانیوال64.14،وہاڑی65.20،ڈی جی خان60.82،راجن پور66.90،مظفر گڑھ68.26،لیہ71.16،بہاولپور62.35،بہاولنگر67.50،رحیم یار خان58.42فیصد شامل ہیں۔