اسلام آباد (نیوزڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ سرکاری تنخواہ پر پولیس کو غیر مجاز لوگوں کی ڈیوٹی پر مامور کرنا ناقابلِ قبول اور قابل مذمت ہے۔وفاقی وزارت داخلہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر داخلہ کے حکم پر ریٹائرڈ اور سابق پولیس افسران کیساتھ غیر قانونی طور پر تعینات اسلام آباد پولیس کے 100 سے زائد ملازمین کو واپس بلا لیا گیاہے،ترجمان نے کہا کہ بلائے گئے پولیس اہلکار سالہا سال سے غیر مجاز افسران کی گھریلو ڈیوٹیوں پر مامور تھے،وزیر داخلہ نے آئی جی اسلام آباد کو ایک ہفتے میں ان اہلکاروں کی واپسی کا حکم دیا تھا۔