پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

حکمران جماعت کے رکن اسمبلی خواجہ سراؤں کے حقوق کیلئے میدان میں آگئے

datetime 3  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی ) حکمران جماعت کے رکن اسمبلی شیخ علاؤ الدین نے پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں کے گائنی اور خواتین کے دیگر وارڈز،طالبات کے تعلیمی اداروں اورہاسٹلز میں خواجہ سراؤں کی تعیناتی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے بے پردگی کا عنصر بھی ختم ہو جائے گا ۔ یہ مطالبہ انہوں نے پنجاب اسمبلی میں پیش کی جانے والی اپنی تحریک التوائے کار میں کیا ۔ جس میں مزید کہا گیا ہے کہ خواجہ سراء ہم ہی جیسے جیتے جاگتے سمجھ دار انسان ہیں لیکن انہیں معاشرتی نفرت اور مذمت کاسامنا ہے لیکن کیا یہ خواجہ سراء خود اس کے ذمہ دار ہیں ؟حقیقتاًایسا نہیں ہے ۔ خواجہ سراؤں کا معاشی استحصال ان کے دگر گوں حالات کی بنیادی وجہ ہے کہ وہ تمام جگہیں جہاں ان سے کام لیا جاسکتا ہے انکی تعیناتی مزید ایک لمحہ ضائع کئے بغیر ہونی چاہیے ۔ انہوں تجویز پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پنجاب میں تمام گائنی اور پرائیویٹ ہسپتالوں کے گائنی وارڈز ،تمام گرلز کالجز ، یونیورسٹیز ، میڈیکل کالجز ،تمام ہسپتالوں میں خواتین کے سرجیکل ،میڈیکل اورکارڈیک وارڈز میں ان کو ترجیح دی جائے اگر ایسا ممکن نہیں تو کم ازکم ان کو 25فیصد حصہ دیا جائے ۔جب کسی خاتون کو سرجری کیلئے تھیٹر میں لایا جاتا ہے تو اس وقت مرد سٹاف یہ کام کرتا ہے جنکی جگہ خواجہ سراؤں کوچند ماہ کی تربیت کے بعد لگایا جاسکتاہے ۔ لہٰذاگائنی وارڈز ، بریسٹ کینسر ، خواتین کے تمام بیماریوں کے وارڈزاور تمام گرلز ہاسٹلز میں خواتین کے ساتھ ساتھ لازمی طور پر خواجہ سراؤں کی کم از کم 20فیصد تعیناتی کی جائے ۔فاطمہ جناح میڈیکل کالج اور سرگنگا رام ہسپتال جو کو بنیادی طور پر خواتین کیلئے لیڈی ڈاکٹرز اورخواتین عملے کیلئے بنایا گیا تھا آج یہاں پر بھی مرد ڈاکٹرز کی تعداد بہت زیادہے اور حقیقتاًفاطمہ جناح میڈیکل کالج کا و ہ تشخص ہی ختم ہوچکا ہے کہ صرف لڑکیوں کا کالج ہے ۔خواجہ سراؤں کی تعیناتی سے بے پردگی کا عنصر بھی ختم ہوجائے گا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…