لاہور (نیوزڈیسک )انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے کہا ہے کہ شہریوں کے مسائل کے فوری حل اور تھانے میں عام آدمی کی داد رسی کے لئے پنجاب پولیس شکایت سنٹر میں ہیلپ لائن 8787کا آغاز کر دیا گیااور پنجاب کے کسی بھی شہرکا کوئی بھی شہری درخواست پر ایف آئی آر کے اندراج سے انکار، جھوٹی ایف آئی آر کے اندراج، غلط تفتیش ، کسی پولیس اہلکار کی جانب سے جائز کام میں تاخیر یا ناجائز مطالبے ، کسی بے گناہ شہری کی مقدمہ میں گرفتاری اور کسی بھی شخص کی غیر قانونی حراست کے حوالے سے اس ہیلپ لائن پر ایس ایم ایس یا فون کال کے ذریعے اپنی شکایت درج کروا سکتا ہے ۔یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں قائم پنجاب پولیس شکایت سنٹر میں ہیلپ لائن 8787 کی افتتاحی تقریب کے دوران کیبنٹ سب کمیٹی کے چےئرمین صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خاں اوردیگر ممبران ، سیکرٹری داخلہ پنجاب اعظم سلیمان،جہانگیر شجاع خانزادہ اور رانا مقبول احمداور پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس شکایت سنٹر میں لاہور کے حوالے سے مکمل ڈیٹا فیڈ ہو چکا ہے جبکہ دیگر 10 اضلاع میں ڈیٹا فیڈنگ کے لئے پولیس ٹیمیں کام کر رہی ہیں اور انشا اللہ چند ماہ کے دوارن پنجاب بھر کا ڈیٹا اس سنٹر میں موجود ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے پنجاب کے جرائم کی شرح میں بھی کمی واقع ہوئی ہے ۔ خاص کر قتل کے مقدمات کی تفیش کے لئے ہومی سائیڈ یونٹس کے فنگشنل ہونے کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں ۔اس موقع پر صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثنا اللہ خاں نے کہا کہ پنجاب پولیس شکایت سنٹر کا میکا نزم ایڈوانس اور جدید ٹیکنالوجی کا امتزاج ہے جو تھانہ کلچر کی تبدیلی کا نقطہ آغاز ثابت ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ یہ شکایت سنٹر سسٹم جنریٹڈ ہوگا جس میں غریب اور امیر کی شنوائی یکساں انداز میں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس سسٹم کے تحت غریب اور بے وسیلہ افراد کی رسائی فوراً حکام بالا تک ہو جائے گی ۔وزیر قانون نے کہا کہ اس سسٹم کو ہر سطح پر مانیٹر بھی کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ لاہور کے 10 ماڈل تھانوں میں قائم کیے گئے فرنٹ ڈیسک کے کامیاب تجربے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب نے یہ سسٹم پورے پنجاب میں نفاذ کے لئے منظور کر دیا ہے جس کے لئے فنڈز آئندہ مالی سال میں جاری کر دےئے جائیں گے اور یہ سسٹم آئندہ سال پنجاب بھر میں مرحلہ وار شروع کر دیا جائے گا۔رانا ثنا اللہ خاں نے کہا کہ جتنی تیزی سے پنجاب پولیس نے کمپیوٹر ٹیکنالوجی کو اپنایا ہے ہیلپ لائن 8787 اس کا منہ بولتا ثبوت ہے اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے پولیس کی کاکردگی خاص کر تفتیش کے نظام میں واضح تبدیلی آئے گی۔ آخر میں رانا ثنا اللہ خاں اور آنسپکٹر جنرل پولیس پنجاب نے پنجاب پولیس شکایت سنٹر کا افتتاح بھی کیا۔
وزیراعلی پنجاب کاعوام کی بڑی پریشانی ختم کرنے کےلئے شانداراقدام
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پولیس کانسٹیبل کے بری ہونےپر لڑکی کی خودکشی کی کوشش کا کیس نیا موڑ اختیار کرگیا، DNA لڑکی کے حقیقی چ...
-
محبوبہ کا سر کاٹ کر ملزم شادی کی تیاریوں میں مشغول ہو گیا
-
پاکستان سے جنگ کے دوران گرائے گئے بھارتی رافیل طیاروں کے نمبر سامنے آگئے
-
دنیا کے امیر ترین خاندانوں کی فہرست جاری، ٹاپ 5 میں 3 عرب خاندان بھی شامل
-
فیض حمید نے 2 قیمتی گاڑیاں ثاقب نثار اور ان کے بیٹے کو دیں
-
ڈی ایس پی کی بیوی اور بیٹی کے قتل کیس میں ایک اور نیا موڑ آگیا
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی حکومت نے ملازمین کی موجیں لگادیں،ایڈوانس پنشن جاری کر دی
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
سونے کی فی تو لہ قیمت میں حیرا ن کن کمی
-
اب پاکستان فرسٹ نہیں سیکیورٹی فرسٹ ہوگا، اہم میٹنگ میں بڑے فیصلے کرلیے گئے
-
برسوں سے ملحد تھا، اب خدا پر یقین آگیا؛ ایلون مسک کا بڑا بیان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی















































