کراچی (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت انڑ کی اہلیہ نے الزام عائد کیا ہے کہ اسے بچوں سمیت تشدد کا نشانہ بنا کر گھر سے نکال دیا ہے ،عمران خان شفقت انڑ کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائیں ۔ بدھ کو کراچی پریس کلب کے باہر اپنے بیٹے کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے فریدہ انڑ نے کہا کہ اس کی شادی کو 25برس گزر چکے ہیں جبکہ میرے شوہر شفقت انڑ نے5شادیاں کی ہیں لیکن اب دیگر بیگمات کی طرح مجھے بھی بچوں سمیت گھر سے نکال دیا اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا ہے ،میں اس حوالے سے شاہ محمود قریشی سے رابطہ کیا تھا تاہم انھوں بھی تاحال کوئی مثبت جواب نہیں دیا۔