لاہور(نیوزڈیسک)نجم سیٹھی نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے ایم کیو ایم کو سپریم کورٹ میں ریلیف مل جائے گا، میں الطاف حسین کا انٹرویو کروں گا، میں سوچ رہا ہے کہ عدالتی حکم کو گراونڈ پر چیلنج کیا جائے۔انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ سینئر صحافی نجم سیٹھی نے کہاہے کہ میں الطاف حسین کا انٹرویو لے کر انٹر نیٹ پر چلا دوں گا ۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ الطاف بھائی کی تصویر اور تقریر پر پابندی جمہوریت کیخلاف ہے ، اگر کسی کو ان سے شکایت ہے تو عدالت میں مقدمہ کرسکتاہے۔اس موقع پرنجم سیٹھی نے آن ایئر متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین سے انٹرویو کیلئے وقت کی درخواست کی۔جبکہ پروگرام کے میزبان نے انہیں آگاہ کیا کہ پاکستان میں الطاف کی تصویر اور تقریر پر پابندی عائدہے ، آپ کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔