اسلام آباد(نیوزڈیسک)سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کے شیخ اکرم کی قومی اسمبلی کی رکنیت بحال کر دی۔جبکہ این اے 89جھنگ سے اہلسنت والجماعت کے سربراہ اوررکن قومی اسمبلی احمدلدھیانوی کونااہل قراردے دیاہے ۔ الیکشن ٹربیونل 2013کے عام انتخابات میں جیتنے والے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی شیخ محمد اکرم کو نااہل قرار دے دیا تھاجب کہ 22اپریل 2014 کو سپریم کورٹ نے الیکشن ٹربیونل کی جانب سے جاری کردہ احمد لدھیانوی کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن معطل کیا تھا.واضع رہے کہ مسلم لیگ ن کے شیخ اکرم پر کاغذات نامزدگی پر ولدیت اور شناختی کارڈ غلط لکھنے کا الزام تھا. اسکے علاوہ شیخ اکرم پر ایف آئی آر کا اندراج اور انتخابی بے ظابطگی کا الزام عائد کیا گیا تھا.