اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پیپلز پارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن نے نیا انکشاف کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ن لیگ پی آئی اے کو بیچ نہیں رہی بلکہ خرید رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان کا ایک منصوبہ ہے اعتزاز احسن نے کہا کہ یہ اپنا بین الاقوامی سرمایہ وائٹ کرنے کے لیے اپنا سرمایہ کسی بین الاقوامی کارپوریٹ اینٹیٹی کے ذریعے بنا کر ا±سے بدل کر واپس لے آتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا پی آئی اے کے معاملے میں دکھایا گیا سخت رد عمل اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ ان کا منصوبہ پی آئی کو بیچنے کا نہیں بلکہ خریدنے کا ہے