ایبٹ آباد (نیوز ڈیسک )ایبٹ آباد کی عدالت نے شائستہ لودھی اورمیر شکیل الرحمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئے ہیں۔ عدالت میں ایک شہری کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت ہوئی جس میں کہا گیا کہ توہین اہل بیت کے ملزمان وینا ملک پاکستان میں موجود ہیں لہٰذا ان کو گرفتار کیا جائے۔جس کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے میر شکیل الرحمان اور شائستہ لودھی سمیت وینا ملک اور اس کے خاوند کو بھی گرفتار کر نے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت میںملزمان کی جائیداد قرق کی تفصیلات بھی طلب کر لیں