اسلام آباد(نیوز ڈیسک )کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان میں شدید سردی کی شدت برقرار رہی، کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4درجہ سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ اور نواحی علاقوں میں موسم شد ید سرد اور خشک ہے ۔وادی کوئٹہ اور دالبندین میں منفی 4، قلا ت میں منفی 3، ژوب میں منفی 1سبی میں 3درجے اور پنجگور میں کم سے کم 2درجے سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دو ران کوئٹہ سمیت صوبے کے شمالی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ ریکارڈکیے گئے نقطہ انجماد سے کم درجہ حرارت کالام منفی 07، سکردو، استور، پاراچنار منفی 06، ہنزہ، گوپس منفی 05، گلگت، کوئٹہ منفی 04، دیر، بگروٹ منفی 03، دالبندین، قلات، چترال، راولاکوٹ منفی 02، مری،ژوب، مالم جبہ منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ اگلے دو روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔