پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

آپریشن کی تیاری مکمل،72 گھنٹے اہم ، جامعہ حفصہ بارے بڑی خبر آگئی

datetime 3  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) لال مسجد کے ذیلی مدرسہ برائے خواتین جامعہ حفصہ میں مشکو ک افراد کی متوقع رہائش پر سیکورٹی فورسز نے آپریشن کی تیاری مکمل کرلی ہے ، آپریشن آئندہ 72گھنٹوں میں کسی بھی وقت کیاجاسکتاہے ،جامعہ حفصہ انتظامیہ نے متوقع آپریشن سے نمٹنے کے لیے جوابی حکمت عملی وضع کرنا شروع کردی ہے طالبات کی چھٹیاں ختم کرکے فوری حاضر ی کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔مصدقہ ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایاکہ حساس اداروں نے وفاقی وزارت داخلہ کو اپنی رپورٹ میں آگاہ کیاہے کہ لال مسجد کے ذیلی مدرسہ برائے خواتین جامعہ حفصہ میں مشکو ک افراد رہائش پذیر ہیں اور ان میں ایسے لوگ بھی ہیں جو مبینہ طورپر دہشت گرد ہوسکتے ہیں ہمیں اس کے لیے آپریشن کی اجازت دی جائے۔جس پر وزارت داخلہ نے دیگر ذرائع سے معلومات اکٹھی کی ہیں اور قانونی نافذ کرنے والے اداروں کو آپریشن کی باضابطہ اجازت کسی بھی وقت دی جاسکتی ہے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اپنی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ذرائع کا کہناہے کہ آپریشن سے قبل جامعہ حفصہ کے اردگرد پورے علاقے کو گھیرے میں لیاجائے گا اور آس پاس کے پورے علاقے کی تلاشی لی جائے گی آنے جانے والے خواتین وحضرات کی جامع تلاشی اور قومی شناختی کارڈ بھی چیک کیاجائے گا۔ بعض ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ قومی شناختی کارڈ کی پڑتال اور گرد اقدامات پہلے سے جاری ہیں اور اب بھی باقاعدہ طورپر شناختی کارڈ چیک کیے جارہے ہیں۔آپریشن سے قبل ہی سخت قسم کا سیکورٹی حصار پہلے ہی جامعہ حفصہ کے گرد قائم کردیاگیا ہے اس حصار میں پاکستان رینجرز ،انسداد دہشت گردی اسکوارڈ،ایلیٹ اور پولیس کی نفری شامل ہیں یہ ادارے درجہ بدرجہ تعینات کیے گئے ہیں سیکورٹی ادارے پوری طرح الرٹ ہیں جبکہ ایس ایس پی آپریشن اس تمام عمل کی خود نگرانی کررہے ہیں جیسے ہی حکام بالا سے ہدایات موصول ہوں گی آپریشن شروع کردیاجائے گا۔دوسری جانب جامعہ حفصہ کی انتظامیہ نے بھی سیکورٹی اداروں کی بڑھتی ہوئی نقل وحرکت اور خطرے کا ادراک کرتے ہوئے جوابی اقدامات شروع کردئیے ہیں۔طالبات کو ہر طرح کی صورت حال سے نبردآزما ہونے کے لیے ہر طرح سے تیار رہنے کا کہا گیا ہے جو طالبات چھٹیوں پر گھر گئی ہوئی تھیں انہیں بھی واپس آنے کی ہدایت کردی گئی ہے جس پر طالبات کی واپسی شروع ہوگئی ہے۔خبر رساں ادارے کے رابطہ کرنے پر آئی جی اسلام آباد پولیس خالد خٹک کے بارے میں بتایاگیاکہ وہ میٹنگ میں ہیں اس لیے ایس ایس پی آپریشن سے بات کرلیں جبکہ ایس ایس پی آپریشن سے رابطہ کرنے پر بتایاگیاکہ آپریشن کی کوئی تیاری نہیں ہے سیکورٹی صورت حال کے پیش نظر سیکورٹی حصار لگایاگیا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…