جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

پشاور کی نئی پہچان،خیبرپختونخواحکومت کی انتخابات سے قبل ہی انقلابی منصوبے کی تکمیل کی تیاریاں

datetime 3  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے نشتر آباد پشاور میں کثیر المقاصد رہائشی منصوبے کے ڈیزائن کو دو ہفتے کے اندر مکمل کرنے اور 15 مارچ تک موجودہ عمارت کو خالی کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ منصوبہ کو جلد ی عملی جامہ پہنایا جا سکے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعلیٰ ہاﺅس پشاور میں نشتر آباد پشاور میںرہائشی فلیٹس اور مارکیٹ کی تعمیر کے منصوبے کے بارے میں ایک اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں وزیراعلیٰ کے مشیر برائے مواصلات و تعمیرات اکبر ایوب، سیکرٹری مواصلات و تعمیرات، کنسلٹنٹس اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ کثیر المقاصد منصوبہ میں ایک ہی چھت کے نیچے رہائشی فلیٹس، شاپنگ مال، فوڈ کورٹ، ریسٹورنٹ، سینما اوردیگر تفریحی سہولیات مہیا ہوں گی اور منصوبہ 36.5 کنال رقبے پر تعمیر کیا جائے گا ۔وزیراعلیٰ نے مجوزہ منصوبے پر عملی کام شروع کرنے کیلئے اس کا ڈیزائن دو ہفتے کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے پہلے سے موجود عمارت کو 15 مارچ تک ہر صورت میںخالی کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ منصوبے کی تعمیر پر جلد ازجلد عملی کا م شروع کیا جا سکے ۔ وزیراعلیٰ نے اس منصوبے کو زیادہ سے زیادہ منافع بخش بنانے کی ہدایت کی تاکہ مطلوبہ مقاصد کا حصول ممکن ہو سکے انہوں نے منصوبے کیلئے حفاظتی اقدامات یقینی بنانے اور اس میں تجارتی ، رہائشی اور تفریحی سہولیات شامل کرکے اس کو ایک مثالی منصوبہ بنانے کی ہدایت کی۔مزید برآں وزیراعلیٰ نے خیبرپختونخوا ہائی وے اتھارٹی کے اعلیٰ حکام کو جاری مواصلاتی منصوبوں کو مقررہ معیاد کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی تاکہ عوام اس سے مستفید ہو سکیں۔ انہوں نے بڈھنی پل چارسدہ۔ نوشہرہ روڈ اور ان سے منسلک دیگر منصوبوں پر کام کی رفتار تیزکرنے کا حکم دیا تاکہ عوام کو درپیش مسائل کا ازالہ ممکن ہو سکے۔انہوں نے منصوبے کی تعمیر میں وسائل کے ضیاع کو روکنے کی بھی سختی سے ہدایت کی ۔بعدازاں وزیراعلیٰ نے ہیلتھ کیئر کمیشن کے بارے میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ لوگوں کو صحت کی بہتر سہولیات مہیا کرنے کیلئے اقدامات اُٹھانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے غیر معیاری ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات اُٹھانے کا حکم دیا تاکہ عوام کو معیاری ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے انہوں نے اس سلسلے میں تساہل برتنے والے اہلکاروں کے خلاف کاروائی کرنے کی بھی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے ہیلتھ کیئر کمیشن کو مزید موثر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا کہ ہم صوبے کے غریب عوام کی زندگی سے کسی کو کھیلنے نہیں دیں گے کیونکہ عوام کا تحفظ اور اُن کو معیاری طبی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔



کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…