اتوار‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2025 

پی آئی اے ملازمین کی ہلاکت کے ذمہ چوہدری نثار اور پرویز رشید ہیں

datetime 3  فروری‬‮  2016 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک) خورشید شاہ نے کہا کہ اب ہم ماڈل ٹاؤن لاہور کے مقتولین کی طرح پی آئی اے ملازمین کے قتل کو رائیگاں نہیں ہونے دیں گے جب کہ کراچی میں پی آئی اے ملازمین کی ہلاکت کے ذمہ دار وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وزیر اطلاعات پرویز رشید ہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا کہ قومی ائیرلائن کے ملازمین کا احتجاج ان کا حق تھا لیکن حکومت کی جانب سے ان پر تشدد نے ضیاالحق کے آمریت کے دور کی یاد تازہ کردی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومت سے درخواست کی تھی کہ ملازمین کو 9 ماہ کا وقت دیا جائے لیکن ایک غلط طریقے سے بل لایا گیا اور ہمیں اعتماد بھی نہیں لیا گیا، ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی جمہوری حکومت میں لازمی ایکٹ نافذ کیا گیا جب کہ ضیاالحق نے جب یہ ایکٹ لگایا تھا تو انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن نے پاکستان کی رکنیت منسوخ کردی تھی، پی آئی اے میں لازمی خدمات ایکٹ ڈکٹیٹر لگاتے ہیں اب بھی خدشہ ہے کہ آئی ایل او رکنیت منسوخ کردے گا ۔خورشید شاہ نے کہا کہ اب ہم ماڈل ٹاؤن لاہور کے مقتولین کی طرح پی آئی اے ملازمین کے قتل کو رائیگاں نہیں ہونے دیں گے جب کہ کراچی میں پی آئی اے ملازمین کی ہلاکت کے ذمہ دار وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وزیر اطلاعات پرویز رشید ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ سے متعلق سوال کے جواب میں خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وزرا جس طرح کی زبان استعمال کررہے ہیں وہ انہیں عوامی نمائندہ ہونے کے ناطے زیب نہیں دیتی لہٰذا چوہدری نثار ، پی آئی اے اور دیگر معاملات پراسمبلی میں بات ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…