لاہور(نیوز ڈیسک)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ لوگوں کو اپنے عقیدہ اور مذہب کے مطابق زندگی گزارنے کا حق نہ دینا سب سے بڑی دہشت گردی ہے۔ملی یکجہتی کونسل کا سربراہی اجلاس منصورہ میں منعقد ہوا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ علماءکرام ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی پیدا کرنے کے لئے آگے بڑھیں،اتحاد امت ایٹم بم سے بھی زیادہ ضروری ہے۔سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملک کو سیکولر اسٹیٹ بنانے کی سازش ہو رہی ہے،حکومت نے قومی ایکشن پلان پر عمل نہیں کیا۔