اسلام آباد(نیوزڈیسک) معروف سیاسی ودفاعی تجزیہ کارجنرل (ر) امجد شعیب نے انکشاف کیاہے کہ عزیر بلوچ کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے کوئی ڈھکا چھپا نہیں۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے امجدشعیب نے کہاکہ عزیر بلوچ کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے کوئی ڈھکا چھپانہیں ہے اور اس سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ا نہوں نے کہا یہ خبریں بھی سْننے میں آئیں کہ ایان علی جو پیسہ لے کر بیرون ملک جا رہی تھیں وہ پیسہ عزیربلوچ کے وکیل کوفیس کی ادائیگی کے لئے تھا۔انہوں نے کہا عزیربلوچ کے وکیل کوفیس کے ادائیگی کامعاملہ سب کے سامنے ہے ۔انہوں نے کہاکہ ثبوت ریکارڈپرہیں ۔