بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

سکولوں کی بندش ،حتمی فیصلہ آگیا،والدین کواہم پیغام

datetime 1  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( نیوزڈیسک) پنجاب حکومت اور پرائیویٹ سکول مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ، اے کیٹگری سمیت صوبے بھر کے تمام نجی تعلیمی ادارے آج ( منگل ) سے معمول کے مطابق کھلیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود احمد خان ، کمشنر لاہور ڈویژن عبداللہ خان سنبل ، ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے پرائیویٹ سکول مالکان کے ساتھ مذاکرات کئے۔ ذرائع کے مطابق اتوار کے روز حکومت پنجاب کی جانب سے ایک ایس او پی جاری کیا گیا تھا جس میں پرائیویٹ سکولوں کے خلاف درج تمام مقدمات واپس لینے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم پیر کے روز ہونے والے مذاکرات میں حکومت نے مزید مقدمات درج نہ ہونے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے تعلیمی اداروں کو سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ایسے سکول جو اے پلس کیٹیگری میں آتے ہیں صرف انہیں ضرورت کے وقت سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ مذاکرات میں بیکن ہاؤس، ایجوکیٹر، لاکاس، سٹی اسکول، پی این ایس، لرننگ الائنس، کڈز کیمپس، اسمارٹ اسکول، سلامت سکول اور لاہور گریمر سمیت 12اے پلس اور اے کیٹگری سکولز مالکان نے بھی حکومت کا موقف تسلیم کر لیا اور آج ( منگل ) سے تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ نجی تعلیمی اداروں کے مالکان کا کہنا ہے کہ سکیورٹی کے نام پر فیسوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا جا رہا ،آج ( منگل ) سے لاہور سمیت پنجاب بھر کے تمام پرائیویٹ سکول کھل جائینگے۔ اس موقع پر وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان کا کہنا تھا کہ صوبے کی ترقی کے لیے کوشاں ہیں ، پرائیویٹ سکولز کے کردار کو تسلیم کرتے ہیں ، ایس او پیز وہی پرانے ہیں ان میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔ جبکہ صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں اسکولوں کی سکیورٹی کے انتظامات مکمل ہیں، والدین بلاخوف بچوں کو اسکول بھیجیں۔پنجاب میں اسکولوں کی سکیورٹی سے متعلق انتظامات اور معاملے پر نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ سکول مالکان کے تحفظات دور کرکے نجی اسکولوں کو کیٹگریز میں تقسیم کردیا گیا ہے، تعلیمی اداروں کی فول پروف سکیورٹی کیلئے تمام ضروری اقدامات کر لیے گئے ہیں۔ والدین بلاخوف بچوں کو اسکول بھیجیں، ہمار ے بچے محفوظ ہیں۔چائلڈ لیبر سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ چائلڈ لیبرسے دنیا میں بدنامی ہوتی ہے اس کے خاتمے کے لیے تعلیم ضروری ہے۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…