بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

ڈونلڈٹرمپ کوامریکی مسلمانوں کی ایسی دعوت ،آپ بھی حمایت کردینگے

datetime 1  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکی ریاست آئیووا کے دی موین شہر کے مسلمانوں نے امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو اسلام سمجھنے کی دعوت دیتے ہوئے کہاہے کہ وہ اسلام اور مسلمانوں کے بارے میں اپنے منفی خیالات تبدیل کریں اور اسلام کو سمجھنے کی کوشش کریں۔عرب ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے دی موین شہر کی سب سے پرانی جامع مسجد کے امام وخطیب علامہ طہ الطویل نے ری پبلیکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو تاریخی جامع مسجد کے دورے کی دعوت پیش کش کی تاہم ٹرمپ نے ابھی تک اس کا جواب نہیں دیا ، سرکردہ مسلمان عالم دین طہ الطویل نے کہا کہ ذاتی طور پر ٹرمپ ایک اچھے انسان ہیں، مگر ان کے خیالات منفی ہیں۔ وہ آگے دیکھنے کے بجائے مڑمڑ کر پیچھے دیکھنے کے قائل ہیں۔چونکہ امریکی دستور میں مذاہب کی مکمل آزادی ہے۔ ایسے میں ڈونلڈ ٹرمپ جیسے شخص جو ملک کے اعلی ترین عہدے کا متمنی ہو کیلئے کسی ایک مذہب کو نشانہ بنانے کے منفی نتائج سامنے آسکتے ہیں



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…