کراچی(نیوزڈیسک)سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پارٹی کی اعلیٰ قیادت کو امریکا طلب کرلیا ہے ۔امریکا میں سابق صدرآصف علی زرداری پارٹی رہنماؤں سے ملکی صورت حال پر بات چیت کریں گے ۔گزشتہ روز آصف علی زرداری نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بھی امریکا طلب کیا تھا ۔ذرائع کے مطابق نجی ٹی وی کے مطابق پیپلزپارٹی قیادت سے سابق صدر زرداری رینجرز کے ہاتھوں گرفتار لیاری گینگ وار سرغنہ عزیر بلوچ سے متعلق بھی بات چیت کریں گے ۔