لاہور(نیوز ڈیسک)2500 سے زائد سکولوں کوپنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کے حوالے کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن’ پیف‘ ذرائع کے مطابق سکولوں حوالگی دو مراحل میں مکمل کی جائے گی جس کے تحت پہلے مرحلے میں صوبہ بھر کے 36 اضلاع میں ایک ہزارسرکاری سکولوں کو پیف کے حوالے کیا جائیگا جبکہ دوسرا مڑحلہ یکم اپریل تک مکمل کر لیا جائے گا۔ علاوہ ازیں مختلف تعلیمی اداروں کو نئے تعلیمی سال سے پیف کے حوالے کرنے کےلئے بھی حکومت پنجاب نے حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ پیف کے حوالے کئے جانیوالے سکولوں کی پراپرٹی محکمہ تعلیم کی ہی ملکیت رہے گی۔ پیف کے حوالے کئے جانیوالے سکولوں کے اساتذہ کا مستقبل متاثر نہیں ہوگا)#/s#