کراچی (نیوز ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول کا کہنا ہے کہ حکومت کو عزیر بلوچ کو تحفظ دینا چاہیے ، ایسا نہ ہو عزیر کو عدالت لاتے ہوئے مار دیاجائے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول کا کہنا تھا کہ عزیر بلوچ اگر سیاستدان ہے تو اتنے مقدمات کیوں ہیں، جانتا ہوں شرجیل میمن نے عزیر بلوچ کے ہاتھوں کتنے قبل کرائے ہیں . ذوالفقار مرزا کو کہتا ہوں کہ اب آنا لیاری ، ان کا کہنا تھا کہ زرداری صاحب کو واپس آجانا چاہیے، انہیں کیسز کا سامنا کرنا چاہیے، بھاگے ہوئے باقی لوگ واپس نہیں آئیں گے ، ذوالفقار مرزا نے عزیر بلوچ کو بھائی کہا تو ان کے گھر جا کر اس کے گھر والوں سے ملو، عزیر بلوچ کو ذوالفقار مرزا کے پاس سرنڈر کرنے لے گیا. ذوالفقار مرزا نے کہا کہ تم لوگ نبیل کی باتوں میں نہ آ، ذوالفقار مرزا نے عزیرکو فری ہینڈ دیا، ذوالفقار مرزا نے کہا کہ زرداری نے مجھے گرفتار کرنے کے آرڈر دیئے ہیں. ان کا کہنا تھا کہ میں نے 6 ماہ قبل کہا تھا کہ عزیر اپنا بیان دے چکا ہے، جے آئی ٹی میں وہ اپنا بیان دہرائے گا، عزیر نے سب کے نام بتا دیئے ہیں ، عزیر کہتا ہے کہ ماہانہ 10 کروڑ روپے بھتہ اوپر پہنچایا ، پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا تھا کہ میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا کہ جے آئی ٹی ہو گئی ہے، عزیر کے ساتھ میں نے بھی کھانا کھایا ہے، مجھے لیاری کے منتخب اراکین نے دعوت دی تھی، عزیر بلوچ نے فریال تالپور کو قران مجید کا تحفہ دیا تھا ، کراچی کی کوئی جماعت نہیں جس کے لیڈر عزیر بلوچ سے نہ ملے ہوں، کئی پارٹیوں نے عزیر بلوچ کو اپنی پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی تھی