کراچی (نیوز ڈیسک) اہلیہ عزیر بلوچ نے کہا ہے کہ ڈر ہے میرے شوہر کو جعلی مقابلے میں مار دیا جائیگا۔ نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ثمینہ عزیر بلوچ نے کہا کہ میرے شوہر کو دسمبر 2014ء میں گرفتار کیا گیا تھا۔ دبئی ایئرپورٹ پر انٹرپول نے میرے شوہر کو گرفتار کیا ہم دبئی سے مسقط جا رہے تھے ٗبچے بھی ساتھ تھے ٗکسی نے ہمارے لئے آواز نہیں اٹھائی۔ پیپلز پارٹی والے ساتھ نہیں دینا چاہتے تو عزیر کو دہشت گرد نہ کہیں۔ نوازشریف اور چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کرتی ہوں کہ مجھے انصاف دلایا جائے۔ لوگوں کو پکڑ کر عزیز بلوچ کے ساتھ ہونے کا الزام لگایا جاتا ہے۔ عزیر بلوچ نے پی پی کیلئے بہت کچھ کیا