کراچی(نیوز ڈیسک)عزیر بلوچ بلوچ کی گرفتاری کے بعد آج سندھ اسمبلی کے ہونے والے اجلاس میں گرماگرمی متوقع ہے،صوبائی اسمبلی کا اجلاس صبح 10بجے شروع ہوگا۔اجلاس لیاری سندھ حکومت کو مطلوب اور گینگ وار کے مرکزی ملزم عزیر بلوچ کی معاملے پر گرما گرمی متوقع ہے، عزیر بلوچ نے گرفتاری کے بعد یہ انکشاف کیا تھا کہ جرائم کی وارداتوں کا علم پیپلز پارٹی کے رہنماوں کو تھا۔ عزیر بلوچ کے اس بیان پر اپوزیشن اراکین کی جانب سخت رد عمل متوقع ہے۔ یاد رہے کہ سندھ اسمبلی کا جمعے کے روز ہونے والے اجلاس میں بھی ایم کیو ایم کی جانب سے میئر کو اختیارات نہ دینے پر احتجاج کیا گیا تھا