کوئٹہ (نیوز ڈیسک)کوئٹہ کے علاقے سریاب میں پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مارکر 5 افراد کو گرفتار جبکہ 3 مدارس کو بھی سیل کردیاگیا۔ایس ایس پی آپریشنزکوئٹہ وحیدالرحمان خٹک کے مطابق پولیس نے سریاب کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے، جس کے نتیجے میں 5افراد کو گرفتار جبکہ 3مدارس کو سیل کردیا گیا ہے۔ایس ایس پی آپریشنز نے بتایا کہ پولیس کی کارروائی نیشنل ایکشن پلان کےتحت کی گئی ہے