لاہور(نیوزڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پانچ روپے کی کمی اورنٹ کے منہ میں زیرہ دینے کے برابر ہے عالمی سطح پر جس تناسب سے کمی آئی ہے اُس حساب سے پٹرول کی قیمت 30 سے 35 روپے فی لیٹر ہونی چاہیے لیکن حکمران اورنج اور میٹرو جیسے ناکام منصوبے چلانے کے لئے تو سبسڈی دینے کو تیار ہے لیکن ہر پاکستانی کے استعمال میں آنے والے پٹرول پر کہیں زیادہ ٹیکس وصول کر رہی ہے جو عوام کے ساتھ دھوکہ دہی اور فریب پر مبنی رویہ ہے ۔اپنے اےک بےان مےں انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے عوام کو دھوکے اور فریب دینے اپنا وطیرہ بنا لیا ہے تحریک انصاف عوام کے ساتھ اس رویے کو کسی طور قبول نہیں کرے گی اور اگر حکمرانوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی نہ کی تو تحریک انصاف اسمبلی کے اندر اور باہر شدید احتجاج کرے اور مجبور کر دے گی کہ حکمران اپنے رویے کو بدلیں۔