بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

این اے 122،ووٹوں کی چوری تسلیم

datetime 31  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک )لاہور کے حلقہ این اے122میں تحریک انصاف کی طرف سے دائر کردہ پٹیشن پر فیصلے کےلئے الیکشن کمیشن نے یکم فروری کی تاریخ مقرر کر رکھی ہے ،پی ٹی آئی کے امیدوار عبدالعلیم خان خود موجود ہوں گے ۔،اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ووٹوں کی چوری تسلیم کر لی ہے ہم اس غیر قانونی اقدام پر خاموش نہیں رہیں گے اور اپنے حق کےلئے ہر فورم پر آواز بلند کریںگے ۔انہوں نے کہا کہ 25ہزار سے زائد ووٹوں کے غیر قانونی طریقے سے ردو بد ل کے باو جود نواز لیگ کا خود کو جمہوری طریقے سے منتخب قرار دینا مضحکہ خیز ہے اگر ایاز صادق پی ٹی آئی سے خوف زدہ نہیں تو شفاف طریقے سے الیکشن میں حصہ لیں انہیں آٹے دال کا بھاو¿ معلوم ہو جائے گا ۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ قومی اسمبلی جیسے باوقار ادارے کےلئے بوگس طریقے سے سپیکر بننے والوں کو ہر قیمت پر واپس آنا ہو گا اور اس مقصد کےلئے سپریم کورٹ جانے سے بھی گریز نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ این اے122میں 11اکتوبر کے ضمنی الیکشن میں ہونے والی بد عنوانیوں کو ثبوتوں کے ساتھ پیش کر دیا ہے اب حکومتی دباو¿ پر حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے اور نادرا اور الیکشن کمیشن کی ملی بھگت سے ہونے والے غیر قانونی ردوبدل کو چھپایا جا رہا ہے ۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…