منگل‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2025 

کراچی میں اب بس۔۔۔! وہ ہونے جارہا ہے جو پہلے کبھی نہیں ہوا

datetime 31  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی میں بڑے آپریشن کی تیاریاں مکمل وفاق نے سندھ رینجرز کو فری ہینڈ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ایسا آپریشن کیا جائے گا کہ جرائم پیشہ عناصر کی کمر توڑ دی جائے۔ تفصیلات کے مطابق چودھری نثارعلی خان نے ڈی جی رینجرز سندھ کو فون کیا۔ دوران گفتگو اس بات پراتفاق کیا گیا کہ جرائم میں ملوث سیاسی عناصر کے گرد بھی گھیراتنگ کیا جائے گا۔ چودھری نثارعلی خان نے ڈی جی رینجرزسے کہا کہ کراچی میں امن لانے کیلئے جو کرنا ہے کریں آپریشن کی راہ میں حائل ہر رکاوٹ دور کرینگے۔ذرائع کے مطابق اس حوالے سے رینجرز نے ملزمان کی فہرستیں تیار کر لی ہیں جبکہ جرائم میں ملوث سیاسی عناصر کیخلاف کارروائی بھی متوقع ہے۔ آپریشن کے حوالے سے رینجرز نے وفاق سے مدد بھی طلب کی ہے۔ وزیرداخلہ چوہدری نثارنے اس حوالے سے ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر سے خصوصی مشاورت بھی کی۔ٹیلیفونک گفتگو میں چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن کو صرف کراچی ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان کے عوام کی حمایت حاصل ہے۔ کراچی آپریشن کے راستے میں ہر رکاوٹ کو دور کریں گے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ آپریشن کو آئندہ دنوں میں مزید بہتر انداز میں آگے بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے کراچی آپریشن کے حوالے سے پولیس اور رینجرز کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…