جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

ارشدپپو کی لاش کے ٹکڑے،لیاری سے کروڑوں کی آمدنی،عزیز بلوچ کے مزید اہم انکشافات

datetime 31  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پیپلز امن کمیٹی اور لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ نے دوران تفتیش پولیس اور حکومت میں اعلیٰ عہدوں پر فائز کئی پردہ نشینوں کے نام بتا دیئے نجی ٹی وی نے رینجرز ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ عزیر بلوچ نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ لیاری کے علاقے گھاس منڈی میں چلنے والے جوئے اور سٹے کے اڈے سے کروڑوں روپے کی آمدنی ہوتی تھی ¾ جوئے کے اڈے کو اعلی پولیس افسران کی سرپرستی بھی حاصل تھی ¾ اس کے علاوہ جوئے کے اڈے سے حاصل ہونے والی آمدنی کا ایک حصہ بڑے بڑے سیاستدانوں کو بھی جاتا تھا۔ عزیر بلوچ کے مطابق کراچی پولیس کے چند افسران اور اہلکار باقاعدہ لیاری گینگ وار کے لئے کام کرتے تھے جس کے لئے وہ منہ مانگی رقم بھی وصول کرتے تھے۔عزیر بلوچ نے انکشاف کیا کہ ارشد پپو کو جب ڈیفنس کے علاقے سے اغوا کیا تھا گیا تو اس میں ایس ایچ او کلا کوٹ جاوید بلوچ اور امان اللہ نیازی جیسے افسران باقاعدہ پولیس کی وین ساتھ لے کر گئے تھے ¾ ارشد پپو کو اس کے بھائی سمیت وہاں سے اغوا کر کے لیاری میں لایا گیا تھا جہاں اسے قتل کر کے اس کی لاش کے ٹکرے کر کے نالے میں بہا دیا گیا تھا۔لیاری گینگ وار کے سرغنہ نے بتایا کہ پولیس کے جن اعلی افسران نے ان سے کام کروائے ان میں ایس ایس پی سطح کے افسران بھی شامل ہیں ¾کچھ لوگ اعلیٰ حکومتی عہدوں پر بھی فائز ہیں۔ دوران تفتیش عزیر بلوچ نے بتایا کہ فشری کوآپریٹو سوسائٹی کے سلطان قمر نے کئی لوگوں کو اغوا کروایا اور ان سے بھتہ لیا ¾ کھارا دار اور جوڑیا بازار کے تاجروں سے بھی بھتے وصول کئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…