رسالپور (نیوزڈیسک) رسالپور پولیس نے سادہ لوک افراد کو شادی کا جھانسہ دیکر اور ان سے بھاری رقم وصول کرنے والے تین رکُنی نوسرباز گروہ کو دُلہا سمیت گرفتار کرلیا ۔ دوسری شادی کی خواہش نے 65سالہ بابا کوحوالات کی سیر کرادی۔ تفصیلات کے مطابق ہری پور کے 65سالہ رہائشی خداد اد ولد رسول خان اپنی پہلی بیوی کی فوت ہونے کے بعد دوسرے شادی کی خواہش تھی تو اُس نے شاکر الرحمن ولد فضل الرحمن سکنہ حسن ابدال، فضل سبحان ولد فضل واحد سکنہ گلی باغ مردان اور عزیز الرحمن ولد حکیم خان سکنہ ہری چند چارسدہ کو رشتے ڈھونڈنے کو کہا نوسرباز تین رکُنی گروہ نے خداداد کو پشاور دلہ زاک میں محمود عرفان نامی شخص کا سالی کا رشتہ 1 لاکھ 50ہزار روپے پر طے ہوئی اور باقاعدہ طور پر لڑکی کا منہ دیکھانی پر بابا نے اس میں 70000ہزار روپے ایڈوانس رقم بھی ادا کی ۔ لیکن نوسرباز گروہ نے بابا دُلہے سے کہا کہ آپ رسالپور رشکئی انٹر چینج کے قریب خیبر افغان ہوٹل میں بارات لے کر آئے ہم وہاں پر آپ لوگوں کو دُلہن حوالے کریں گے ۔65 سالہ خداداد نے اپنے دوبیٹو ،بیٹی ، بہو ،نواسیوں اور دیگر رشتہ داروں کے ہمراہ بھری فلائنگ کوچ بکسہ میں بارات لے کر رسالپور رشکئی انٹر چینج کے قریب خیبر افغان ہوٹل پر پہنچے کہ اُس دوران نوسرباز گروہ نے دیکھائی ہوئی لڑکی کی بجائے ضعیف العمرعورت کو دُلہن بنا کر لے آئے ۔ 65سالہ بابا نے ضعیف العمر عورت کو دُلہن دیکھتے ہی شور مچانا شروع کردیا ۔ تو ضعیف العمر عورت دُلہن اپنے دیگر ساتھیوں سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی اُس دوران مخبر کی اطلاع پر رسالپور پولیس کے اے ایس آئی خان زیب خان بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کرتین رُکنی نوسربازگروہ 65سالہ دُلہا سمیت گرفتار کرلیا اور اُن کے خلاف عورتوں کی خرید فروخت کا ایف آئی درج کرلی ۔ واضح رہے کہ پنجاب کے باشندے اکثر خیبر پختونخوا وشمالی علاقہ جات سمیت گرد و نواح کے علاقوں سے اکثر شادیاں کرتے رہتے ہیں جن میں سے اکثر شادیاں بخوبی انجام پاتی ہیں مگر بعض ایسے نوسر باز گروہوں کے ہاتھوں خطیر رقم سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔