راولپنڈی(نیوزڈیسک)کراچی میں اصل کھیل کا آغاز،پنجاب کے بارہ بڑے اورعزیز بلوچ کی گرفتاری،شیخ رشید نے پیش گوئی کردی، نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کی گرفتاری ایک اہم بریک تھرو ہے۔ رینجرز کو مکمل سیاسی حمایت مل گئی تو بڑی تبدیلی ا? سکتی ہے۔ پیپلز پارٹی کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔ فروری میں مزید گرفتاریوں کا امکان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ارکان قومی اسمبلی سمیت بڑے بڑے لوگوں پر ہاتھ ڈالے جا سکتے ہیں تاہم پنجاب میں بھی بڑے لوگوں پر ہاتھ ڈالنے کی ضرورت ہے۔ 12 بڑوں پر ہاتھ ڈالے بغیر پنجاب میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔