بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

کراچی میں بڑے آپریشن کی تیاریاں ،وفاقی حکومت کھل کر سامنے آ گئی

datetime 30  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)کراچی میں بڑے آپریشن کی تیاریاں مکمل وفاق نے سندھ رینجرز کو فری ہینڈ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چودھری نثارعلی خان نے ڈی جی رینجرز سندھ کو فون کیا۔ دوران گفتگو اس بات پراتفاق کیا گیا کہ جرائم میں ملوث سیاسی عناصر کے گرد بھی گھیراتنگ کیا جائے گا۔ چودھری نثارعلی خان نے ڈی جی رینجرزسے کہا کہ کراچی میں امن لانے کیلئے جو کرنا ہے کریں آپریشن کی راہ میں حائل ہر رکاوٹ دور کرینگے۔ذرائع کے مطابق اس حوالے سے رینجرز نے ملزمان کی فہرستیں تیار کر لی ہیں جبکہ جرائم میں ملوث سیاسی عناصر کیخلاف کارروائی بھی متوقع ہے۔ آپریشن کے حوالے سے رینجرز نے وفاق سے مدد بھی طلب کی ہے۔ وزیرداخلہ چوہدری نثارنے اس حوالے سے ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر سے خصوصی مشاورت بھی کی۔ٹیلیفونک گفتگو میں چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن کو صرف کراچی ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان کے عوام کی حمایت حاصل ہے۔ کراچی آپریشن کے راستے میں ہر رکاوٹ کو دور کریں گے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ آپریشن کو آئندہ دنوں میں مزید بہتر انداز میں آگے بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے کراچی آپریشن کے حوالے سے پولیس اور رینجرز کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ ہفتہ کی شام رینجرز نے لیاری گینگ وارکے سرغنہ عزیربلوچ کاانسداددہشتگردی کی عدالت سے 90روز کاجسمانی ریمانڈحاصل کیاہے



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…