سکھر(نیوزڈیسک) مشیراطلاعات سندھ مولابخش چانڈیونے کہاہے کہ عزیزبلوچ کاپیپلزپارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عزیزبلوچ ماضی میں ضرورپیپلزپارٹی کاکارکن تھالیکن اب اس کاہماری جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔انہو ںنے کہاکہ عزیزبلوچ سمیت کسی بھی دہشتگرد کاتعلق کوئی تعلق نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی وفاق کوغیرمستحکم کرنے کی کوشش نہیں کررہی ہے ۔مولابخش چانڈیو نے کہاکہ اپوزیشن لیڈرسید خورشید شاہ الزامات کاخود جواب دینگے ۔انہوں نے کہاکہ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان پہلیاں بتانے کے بجائے سیدھی بات کریں ۔