لاہور(ویب ڈیسک)محکمہ موسمیات نے ایک انوکھی پیشگوئی کی ہے جس کے مطابق جنوری 32دن کا ہوگا۔محکمہ موسمیات کی ویب سائٹ پر پیش گوئی کی گئی ہے کہ 32 جنوری کی رات دو بجے مطلع صاف ہو جائیگا اور چاندنظر آئیگا،یعنی محکمہ موسمیات کے مطابق جنوری کا مہینہ 31 نہیں 32دن کا ہے، یہ انوکھا دعویٰ ہے یا دلچسپ غلطی، محکمہ موسمیات ہی اس کی وضاحت کرسکتاہے۔