خضدار(نیوز ڈیسک)خضدار کے قریب کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر مسافر کوچ الٹنے سے دو افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔لیویز ذرائع کے مطابق نجی کمپنی کا کوچ کوئٹہ سے کراچی جارہی تھی کہ خضدار کے علاقے پیر عمر مقام پر تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی ہے۔حادثے میں کوچ میں سوار دو مسافر موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ چار زخمی ہوئے، زخمیوں کو خضدار اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں طبی امداد کی فراہمی کے بعد فارغ کردیا گیا