لاہور(نیوز ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تعلیم اور کھیلوں کے فروغ سے انتہاپسندانہ رجحانات کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔وزیراعلیٰ شہباز شریف سے قومی کرکٹر شاہد آفریدی نے ملاقات کی جس میں صوبے میں کرکٹ کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل میں کھیلوں کافروغ ضروری ہے، کھیل کو صرف کھیل سمجھنا چاہیے ،اس کی اصل روح سپورٹس مین سپرٹ ہے۔وزیر اعلیٰ سے بوسنیا ہرزگووینا کے سفیر ندیم میکریوک نے ملاقات کی،وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں شعبہ تعلیم کیلیے سرمایہ کاری میں ہرممکن تعاون کیا جائے گا،بوسنیا ہرزیگووینا کے سفیر نے بتایا کہ پنجاب میں پاک بوسنیا اسکول اپریل میں کام شروع کر دے گا۔