اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے حکومت کو موجودہ شرح ٹیکس پر ماہ فروری کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 21 فیصد تک کمی کی تجویز دے دی۔اوگرا کی جانب سے حکومت کو بھیجی گئی سمری میں پیٹرول کی قیمت میں 10 فیصد، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 اعشاریہ 6 فیصد، مٹی کے تیل کی قیمت میں 20 اعشاریہ 38 فیصد، لائٹ اسپیڈ ڈیزل 16 اعشاریہ 6 فیصد اور ہائی اوکٹین کی قیمت میں 14 اعشاریہ 4 فیصد کمی کی تجویز دی گئی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ اگر پیٹرولیم مصنوعات پر جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) دوبارہ 17 فیصد کردیا جائے تو اس کی قیمتوں میں 50 فیصد تک کمی لائی جاسکتی ہے، تاہم حکومت چند مصنوعات پر عوام سے تقریباً 47 فیصد تک جی ایس ٹی وصول کرکے محصولات کے خسارے کو پورا کرنا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ماہ جنوری میں بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں 10 ڈالر فی بیرل کمی آئی ہے۔تاہم وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ہدایت کے تحت اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر موجودہ شرح ٹیکس کے مطابق کام کر رہی ہے۔اگرچہ وزیر خزانہ اور وزیر پیٹرولیم اپنے حالیہ عوامی خطابات میں عوام سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی لانے کا وعدہ کرچکے ہیں، تاہم اس کا حتمی اعلان عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے مذاکرات کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کی منظوری کے بعد کل کیا جائے گا۔موجودہ شرح ٹیکس اور پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کی قیمت خرید کو مدنظر رکھتے ہوئے اوگرا کی جانب سے ماہ فروری کے لیے 7.56 روپے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے فی لیٹر، مٹی کے تیل میں 8.17 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل میں 7.36 روپے جبکہ ہائی اوکٹین کی قیمت میں 10.15 روپے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی تھی ۔
اوگرا کی حکومت کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمت کم کرنے کی تجویز
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)
-
سعودی عرب کا پاکستانی شہریت ترک کرنے والوں کے لیے بڑا اعلان
-
اسلام آباد میں 258 چینی شہری گرفتار
-
آئی سی سی ورلڈکپ 2027 میں براہ راست رسائی حاصل کرنے والی 10 ٹیمیں فائنل
-
بارشوں کے نئے اسپیل کی پیشگوئی، گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
-
رواں ہفتے تمام بینک 3 دن بند رہیں گے، اعلان ہوگیا
-
بجلی صارفین کو ریلیف ختم، ستمبر سے بلوں میں اضافے کا امکان
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
شازیہ مری کی مبینہ جعلی ڈگری کا معاملہ، سندھ ہائیکورٹ نے 13 سال بعد فیصلہ سنادیا
-
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کے لیے گفٹ اسکیم ! اہم خبر آگئی
-
منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا
-
سابق کرکٹر عاقب جاوید کی بیٹی کی برطانیہ میں شادی، تصاویر وائرل
-
معروف ٹک ٹاکر وکیل میاں بلال عبداللہ گرفتار
-
مال روڈ پر فائرنگ کرنے والا پی ٹی آئی کا سرگرم رکن ہلاک، اہم انکشافات سامنے آگئے



















































