سکھر(نیوز ڈیسک) اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ بحیثیت اپوزیشن لیڈر صرف وزیراعظم کو کسی بات کاجواب دے سکتا ہوں، بحیثیت اپوزیشن لیڈرمیرا یہ لیول نہیں کہ چھوٹی چھوٹی باتوں کا جواب دوں۔ خورشید شاہ نے سکھر میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الزامات کاجواب پارلیمنٹ میں دوں گا، ہو سکتا ہے ہم عدالت بھی جائیں۔ خورشید شاہ نے کہا مجھ پر لگائے گئے الزمات محضکہ خیز ہیں، میں توکہتا تھا ان کامک مکاہے،اب نوازشریف جواب دیں۔انہوں نے کہا کچھ لوگ عجیب عجیب باتیں کر رہے ہیں، مجھے متعدد ارکان پارلیمنٹ نے فون کر کے اظہا ریکجہتی کیا ہے۔