پشاور(نیوز ڈیسک)پشاورکے علاقہ حیات آباد فیز سکس میں گیس لیکج سے دھماکہ ہواہے جس کے نتیجے میں ایک خاتون دوبچوں سمیت بری طرح زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس اور ریسکیو ذرائع کا کہنا تھاکہ حیات آباد کے فیز سکس میں ایک گھر میں رات گئے سے گیس لیک ہوئی تھی تاہم جب صبح مکین اٹھے تو ماچس سلگانے سے اچانک گھر میں زوردار دھماکہ ہوا جس سے موقع پر گھر میں ایک خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں میں خاتون دو بچوں سمیت شامل ہیں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے