لندن(نیوز ڈیسک) مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس ایک بارپھردنیاکے امیر ترین شخصیات میں بازی لے گئے۔ان کے اثاثوں کی مالیت 87.4 ارب ڈالرتک پہنچ گئی۔بدھ کولندن میں دنیاکے امیر ترین لوگوں کے اثاثوںکی فہرست شائع کی گئی،فہرست کے مطابق مائیکروسافٹ کے بانی امریکی شہری بل گیٹس ایک بارپھردنیاکے امیرترین شخصیات میں سب پربازی لے گئے۔دوسرے نمبر پردنیا کے امیرترین اسپین کی کاروباری شخصیت امانسیواور نیگاہے جن کے اثاثوں کی مالیت66 ارب80کروڑڈالرہے۔تیسرے نمبرپرامریکی کاروباری شخصیت وان بفے رہے جن کے اثاثوں کی مالیت 60 ارب70کروڑڈالرہیں