جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

لاہور‘گیس ناپید،ایل پی جی، کوئلے، لکڑی کے دام بڑھ گئے

datetime 28  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک)سردی میں جوں جوں اضافہ ہورہا ہے ، لاہورمیں گھریلو صارفین کیلئے گیس ناپید ہوتی جارہی ہے، لاہور کے باسی یخ بستہ موسم میں ایل پی جی اور لکڑیاں جلا جلا کر عاجز آچکے ہیں۔سردی میں کھانا بنانا ہو، پانی گرم کرنا ہو یا ٹھنڈک سے بچنا ہو، چولہے اورہیٹر کا استعمال کرنا ہی پڑتا ہے لیکن جب گیس ہی میسر نہ ہو، تو پھر کیا کریں، کہاں جائیں؟ ایسے میں لکڑیاں جلا کر ہی پیٹ کی آگ کو ٹھنڈا کرنے کا سامان ہو سکتا ہے۔موسم سرما نے جیسے ہی ایک اور کروٹ لی، ٹھنڈک میں اضافہ ہوا، گیس غائب ہوگئی اور ایل پی جی کی دکانوں پر رش بڑھ گیا ،کچھ ایسا ہی ہوا لکڑی اور کوئلے کی قیمت کےساتھ بھی،لکڑی ساڑھے چھ سو روپے من اور کوئلہ 60 روپے کلو تک پہنچ گیا۔ایل پی جی اور لکڑی بیچنے والوں کا کہنا ہے کہ سخت سردی میں سیل تو بڑھ جاتی ہے لیکن مہنگائی سے تنگ گاہک طرح طرح کی باتیں بھی کر جاتے ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…