آگرہ ۔۔۔۔۔امریکہ کے صدر براک اوباما جو اتوار کو تین روزہ دورے پر بھارت کے پہنچ رہے ہیں نے آگرہ کے تاج محل جانے کا پروگرام منسوخ کردیا ہے۔سرکاری ٹی وی ڈی ڈی نیوز نے آگرہ کے ضلع مجسٹریٹ کے حوالے سے بتایا کہ اوباما کا آگرہ دورہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔صدر اوباما اپنے تین دنوں کے ہندوستان دورے کا آغاز اتوار کو دہلی سے کر رہے ہیں۔اوباما کی بھارت یاترا کے دوران پہلے سے طے پروگرام میں کچھ تبدیلی کی گئی ہے۔پہلے وہ اپنی بیوی مشیل اوباما کے ساتھ تاج محل دیکھنے جانے والے تھے۔ لیکن اب وہ وہاں نہیں جائیں گے۔ ان کے پروگرام میں تبدیلی کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل پایا ہے۔صدر اوباما نے اپنے دورے کے تیسرے روز آگرہ جانا تھا۔اوباما کو یوم جمہوریہ کے موقع پر منعقد پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا ہے ہندوستان کے دورے کے دوران اوباما وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ ملک کے عوام کو ریڈیو پر خطاب کریں گے۔امریکی صدر کے بھارت دورے پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
اوباما نے تاج محل جانے کا پروگرام منسوخ کردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کردیا گیا
-
طلبہ کےلئے خوشخبری،ہفتہ وار دو چھٹیوں کا اعلان
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)
-
حکومت کی ایک سال کے لیے پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کی تجویز
-
کراچی؛ فلیٹ سے ڈاکٹر، اسکی بیوی اور 3 بچوں کی لاشیں برآمد، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشاف
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان
-
بھارت کے امیر ترین کھلاڑی ویرات کوہلی کی مالیاتی سلطنت کی تفصیلات سامنے آ گئیں
-
عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہو گیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
شہریوں کیلئے بڑی سہولت، پاسپورٹ بنوانا مزید آسان
-
زلزلے کے جھٹکے،شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
-
دنیا بھر میں ایرانی ایئرلائنز کی سروس بند، نہ ٹکٹ نہ لینڈنگ کی اجازت ہوگی
-
خاتون کو ہراساں کرنے پر نجی بینک کے 4افسران کیخلاف مقدمہ
-
اسلام آباد میں ممکنہ احتجاج، متعدد تعلیمی اداروں میں غیراعلانیہ تعطیلات
-
معاذ صداقت نے سی پی ایل فائنل میں ایک اور نئی تاریخ رقم کردی



















































