لندن (نیوز ڈیسک)سائنسدانوں نے دل کے عارضے میں مبتلا ایک مریض کو بچانے کی آخری کوشش کے طور پر ایک نئی تیکنیک کا استعمال کیا انچاس سالہ رچرڈ ریچ کے جسم میں دل کے متاثرہ والو کے پاس چھوٹے سے غبارے والا یہ آلہ نصب کیا گیا ہے انہیں ڈاکٹروں نے اوپن ہارٹ سرجری کا مشورہ دیا ھا لندن کے کنگز کالج میں ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اس عمل سے ان کے علاج میں مدد ملے گی ان کا کہنا تھا کہ ایسے ہی مزید تجربات کے بعد یہ آلہ ہزاروں دل کے مریضوں کی مدد کرنے کے قابل ہوجائے گا رچرڈ ایک معمار ہے اور وہ دل کا دورہ پڑنے کے بعد سے کافی بیمار ہیں اور انہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے ان کے دل کا ایک والو بند ہوگیا تھا اور خون کے دبائو کے باعث دل پر زیادہ بوجھ پڑرہا تھا تاہم جون سنہ2015میں رچرڈ کے جسم میں اب تک خطرناک تصور کیا جانے والا یہ آلہ نصب کیا گیا اور چند دنوں بعد ہی انہیں گھر بیج دیا گیا ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں