ہوبارٹ۔۔۔۔ قائم مقام ا سٹریلین کپتان اسٹیون اسمتھ نے انگلینڈ کے خلاف سنچری بنا کر کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی۔سلو اوور ریٹ کے باعث ا سٹریلین کپتان جارج بیلی پر ایک میچ کی پابندی تھی جس کے باعث اسمتھ نے انگلینڈ کے خلاف ہوبارٹ میں ہونے والے میچ میں قیادت کے فرائض انجام دیے۔انہوں نے بطور کپتان اپنے پہلے ہی ایک روزہ کرکٹ میں سنچری بنا کر کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی۔اسمتھ اب بطور کپتان پہلے ٹیسٹ اور ایک روزہ میچ میں سنچری بنانے والے دنیائے کرکٹ کے واحد کھلاڑی ہیں۔اس سے قبل انڈیا کے خلاف ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں مائیکل کلارک کے زخمی ہونے پر انہیں ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سونپی گئی تھی اور انہوں نے بطور قائد پہلے ہی ٹیسٹ میچ میں سنچری اسکور کی تھی۔اس سے قبل دنیا کے کسی بھی کھلاڑی نے بطور قائد اپنے پہلے ہی ٹیسٹ اور ایک روزہ میچ دونوں میں سنچری کا اعزاز حاصل نہیں کیا۔اسمتھ کی شاندار 102 رنز کی اننگ کی بدولت ا سٹریلیا نے انگلینڈ کو تین وکٹ سے شکست دے کر سہ ملکی سیریز کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔
سمتھ بطور کپتان پہلے ٹیسٹ اور ایک روزہ میچ میں سنچری بنانے والے دنیائے کرکٹ کے واحد کھلاڑی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
خانیوال میں مبینہ طور پر غیر فطری جنسی عمل کے نتیجے میں خاتون کی موت، شوہر گرفتار
-
وفاقی حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
-
نئے بجٹ میں تنخواہ دارطبقے اور پنشنرزکی تنخواہوں میں اضافے کا امکان
-
لکڑی کا تختہ
-
معروف ٹک ٹاکر حکیم بابر کو مبینہ طور پر شربت میں زہریلی چیز پلا دی گئی، اسپتال منتقل
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی شریف میڈیکل سٹی ہسپتال میں میجر سرجری
-
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 250 روپے مقرر کرنے کا مطالبہ
-
یکم جون سے گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی! الرٹ جاری
-
پوجا بھٹ نے اپنے باپ مہیش بھٹ کے اسلام قبول کرنے کا انکشاف کردیا
-
اقرار الحسن نے عمران خان سے معافی مانگ لی
-
ملک میں سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا
-
پسند کی شادی کرنیوالا لڑکاہلاک، لڑکی کی ٹانگیں توڑ دی گئیں
-
عید کے موقع پر تصویر بنانے کے بہانے بلا کر مبینہ طور پر زہریلی چیز پلائی گئی،شکر ہے میری بیوی نے جوس...
-
امریکہ اور ایران میں معاہدہ طے پا گیا، صدر ٹرمپ کے دستخط کا انتظار



















































